فرینکفرٹ،ڈیلمر کا مرسڈیز کی تمام ماڈلز کے الیکٹرک/ ہائی برڈ ورژن متعارف کرانے کا اعلان
  12  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

فرینکفرٹ ۔ (اے پی پی) جرمنی کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ پرتعیش کاریں بنانے والی کمپنی ’’ ڈیلمر ‘‘ نے آئندہ پانچ سال کے دوران مرسڈیز کے تمام ماڈلز کے بجلی سے چلنے والے یا ہائی برڈ ورژن متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈائٹر زیشے نے گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران سرمایہ کاروں سے کہا کہ ان کا ادارہ 2022 ء تک مرسڈیز کاروں کی تمام اقسام کے بجلی سے چلنے والے یا دونوں ایندھن استعمال کرنے والے ماڈلز متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتا ہے

جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیلمر ابتدائی طور پر صرف بجلی سے چلنے والی کاریں ہی متعارف کراسکے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved