استنبول،دوسری سہ ماہی میں ترکی کی مجموعی قومی پیداوار کی توقع سے زیادہ شرح نمو
  12  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

استنبول ۔ (اے پی پی) ترکی نے کہا ہے کہ دوسری سہ ماہی کے دوران اس کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 5.1 فیصد رہی جو توقع سے معمولی زیادہ ہے اور سالانہ ہدف کی تکمیل کی جانب اشارہ ہے۔قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے دوران مجموعی قومی پیداوار کی شرح 5.1 فیصد رہی جو 5 فیصد کے پیشگی اندازے سے معمولی زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت کا مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو کا سالانہ ہدف 4.4 فیصد ہے اور بہتری کی رفتار قائم رہی تو مذکورہ ہدف کے حصول میں کامیابی ہوگی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved