برلن،داعش نے 11 ہزار خالی شامی پاسپورٹس قبضے میں کر لیے:جرمن اخبار کا انکشاف
  12  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

برلن ۔ (اے پی پی) جرمنی کے اخبار (سونتگام ویلٹ ) Welt am Sonntag نے گزشتہ روز انکشاف کیاہے کہ داعش تنظیم نے 11 ہزار سے زائد خالی شامی پاسپورٹس پر قبضہ کر لیا ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق وفاقی اخبار میں انکشاف کیا گیا کہ محققین نے شام میں حکام کی جانب سے چھاپے جانے والے خالی پاسپورٹس کے نمبروں کی فہرست تیار کی ہے۔یہ پاسپورٹ اصلی دستاویز کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان میں کوئی بھی شخص اپنی ذاتی تفصیلات پر کر سکتا ہے۔جرمنی کے حفاظتی اداروں کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کے دفاتر سے 18 ہزار پاسپورٹ چوری ہوئے جن میں کئی ہزار داعش تنظیم کے علاوہ دیگر تنظیموں کے ہاتھوں میں چلے گئے۔وفاقی

پولیس کی ترجمان نے اخبار کو بتایا کہ دہشت گرد تنظیمیں اس موقع سے فائدہ اٹھا کر ممکنہ حملہ آوروں یا اپنے حامیوں کو یورپ اور جرمنی میں داخل کرانے کی کوشش کر رہی ہے جن پر گرفت آسان کام نہیں ہے۔واضح رہے کہ نومبر 2015 میں پیرس میں ہونے والے حملوں کے پیچھے جس گروپ کا ہاتھ تھا اس میں کئی عناصر کے پاس شام کے جعلی پاسپورٹ تھے۔ ان حملوں میں 130 افراد مارے گئے تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved