لندن،برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت نے ملک کی یورپی یونین سے علیحدگی کی حمایت میں ووٹ دیدیا
  12  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

لندن ۔ (اے پی پی) برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت نے اپنے ملک کی یورپی یونین سے علیحدگی کی حمایت میں ووٹ دے دیا جسے حکومت کی ایک بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے والے بل پر ارکان نے 13گھنٹے سے زیادہ بحث کی اور بعد میں 290 کے مقابلہ میں 326 ارکان نے بل کی حمایت کی۔ اب آئندہ مرحلے نے اس بل کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت کے حمایت کے نتیجے اس بل کی منظوری سے 1972ء کے

برطانوی قانون کی منسوخی کی راہ ہموار ہو گئی ہے جس کے تحت برطانیہ نے یورپی یونین میں شمولیت اختیار کی تھی۔واضح رہے کہ اس قانوں کی منظوری کے ساتھ ہی یورپی یونین کے حوالہ سے برطانوی سرکاری اداروں کے بارہ ہزار قواعد و ضوابط بھی منسوخ ہو جائیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved