ترکی میں مزید 2 جرمن شہری گرفتار
  12  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

برلن۔ (اے پی پی) جرمن وزارت خارجہ نے دو جرمن شہریوں کی ترکی کے شہر استنبول سے گرفتاری کا دعوی کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان مارٹن شیفر نے دارالحکومت برلن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شادی شدہ جوڑے کو گزشتہ روز پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ وزارت خارجہ کے مطابق اس وقت ترک جیلوں میں کم از کم چھپن جرمن شہری قید ہیں اور ان میں سے کم از کم بارہ ایسے ہیں، جنہیں سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ بھی ترک پولیس نے انطالیہ میں ایک ترک نژاد جرمن جوڑے کو گرفتار کر لیا تھا۔ بعد ازاں خاتون کو تو رہا کردیا گیا تھا لیکن مرد ابھی تک جیل میں ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved