انقرہ ،چین ترکی سے ہر شعبے میں تعاون کا خواہش مند ہے،ترک وزیر ثقافت و سیاحت
  13  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

انقرہ ۔ (اے پی پی)ترک وزیر ثقافت و سیاحت نعمان قرتلمش کا کہنا ہے کہ 2018ء ترک چین تعلقات کے اعتبار سے ایک انتہائی اہم سال ثابت ہوگا۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ان کی چین میں اس ملک کے شعبہ سیاحت سے وابستہ نمائندوں اور چین میں سر گرم عمل ترک فرموں کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات کافی سود مند ثابت ہوئی ہے اورہم اس دورے کے دور رس نتائج کے حصول کے لیے وسیع پیمانے کی جدوجہد کریں گے، ملاقاتوں کے دوران یہ اندازا ہوا ہے

کہ چین بھی ترکی کو خاصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی انتظامیہ ترکی کو ایک سٹرٹیجک حصہ دار کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات کو ہر شعبے میں فروغ دینے کا متمنی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ کی عالمی ٹورزم تنظیم کے دائرہ کار میں شریک ملکوں کے وزراء کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات سر انجام پائیں گے اور متعلقہ ممالک کے ساتھ شعبہ سیاحت میں مشترکہ اقدامات پر غور کیا جائیگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved