سابق صدرپی پی گریٹر لندن شاہدشیخ کراچی میں انتقال کرگئے
  13  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

لند ن (پ ر )پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن اور پی پی پی گریٹر لندن کے سابق صدر شاہد شیخ کراچی رضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔ وہ گزشتہ کافی عرصہ سے علیل تھے اور انہیں انکے آبائی قبرستان لاہور میں دفنا دیا گیا ۔ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی سابق ایم پی اے شیخ شاہد کے صاحبزادے تھے۔ انکے انتقال پر پی پی پی برطانیہ کے میاں افضل خالد، محسن باری، ملک انور، الطاف خان، محبوب چوہدری، ظاہر ڈار، خادم ناصر، شمیم بھٹو، ابرار میر، چوہدری لیاقت اور دیگر کارکنان نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور لواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی۔ پی پی پی برطانیہ انکی پارٹی کیلئے انجام دی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved