مسلم لیگ ن پاکستان کے مفاد میں کام کر رہی ہے،نورین اسلم
  13  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

مانچسٹر(فیاض بشیر) سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی اور برما کے مسلمانوں کے لئے نارتھ ویسٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) وویمن کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کی کوآرڈی نیٹر نورین اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح نے جدید جمہوری ریاست کا ایک خواب دیکھا تھا۔ اس خواب کی تعمیر میں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے مگر پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت تمام تر چیلنجز کے باوجود اس تعمیر کو اپنا مشن بنائے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار نورین اسلم نے ایک قرآن خوانی کی محفل میلاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے۔ ہمیں اور ہمارے نوجوانوں نے بھی پاکستان کے مستقبل کے لئے کام کرنا ہے۔ اور مسلم لیگ ن پاکستان کے مفاد میں کام کر رہی ہے۔ اور پاکستان میں مسلم لیگ کی حکومت نے جمہوریت کے فروغ کے لئے کام کیا ہے۔ شاہدہ بٹ اور صوفیہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا بھر کے تمام ممالک خصوصاًاپنے ہمسائیوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر مثبت اور تعمیری تعلقات کا خواہش رکھتا ہے۔ اور جنوبی ایشیاء کے عوام نے گزشتہ نصف صدی کے دوران تنازعات کی بڑی قیمت ادا کی ہے جب تک خطے کے تمام ممالک ان تنازعات کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے معقول حل تلاش نہیں کرلیتے اس وقت تک خطے میں عوام کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ بھارتی افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھائے جارہے ہیں ہم سب عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔ تقریب میں برما کے مسلمانوں اور بیگم کلثوم نواز کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved