سوشل میڈیانے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پرپہنچادیا،چوہدری شوکت علی
  13  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

بریڈ فورڈ(پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث بریڈ فورڈ کے امیر چوہدری شوکت علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج سوشل میڈیا پر ایک ایسی گندگی پھیل چکی ہے کہ آج کی نوجوان نسل کو تباہی پر لے جانے کا سامان مل گیا ہے مگر بڑے اور بزرگ نوجوان نسل کا کچھ سوچنے اور کرنے کے بجائے خود بھی اس گندگی میں شامل ہوچکے ہیں آج مرد عورت بچے اور بچیاں جسکو دیکھا اسکے ہاتھ میں سمارٹ موبائل ہے اور وہ یو ٹیوب پر اپنی پسند کی بے حیائی، فحاشی، گندگی اور بیہودگی دیکھ کر شیطان کے اشاروں پر چل رہا ہے کتنے دکھ اور شرم کا مقام ہے کہا کہ قوم و نسل کا انجام کیا ہوگا جو بجائے کوئی اچھا اور تعمیری راستہ اختیار کرنے کے اس قسم کے لغو اور فحش کاموں میں پڑ گئی ہو، مسجدوں کو جاؤ تو دیکھو نماز کو آنے والے اپنے اپنے فون سے لگے ہوتے ہیں ادھر جماعت کھڑی ہوتی ہے اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوتی ہیں اور ادھر ٹیلی فون کی میوزک نما گھنٹیاں بج رہی ہوتی ہیں کتنے شرم کی بات ہے کہ اللہ کے گھروں کا ادب و احترام باقی نہیں رہا جو اللہ کے گھر صرف اور صرف اللہ کی عبادت کے لئے ہیں۔ انکو بھی تفریح مقام سمجھ لیا گیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved