الیکشن کمیشن لاہورالیکشن کیلئے پی ٹی آئی کی فنڈریزنگ کانوٹس لے،ن لیگ
  13  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

بریڈ فورڈ(خصوصی رپورٹ: اعجاز فضل سے) مسلم لیگ ن یارکشائر اینڈہمبر کے عہدیداران نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی اور مستقبل سنوارنے کا ہے جبکہ تحریک انصاف کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں جسکی وجہ سے ن لیگ آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت کا نام ہے۔ لیگی کارکنوں نے کہا کہ 2018ء میں پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا توانائی میں جس قدر ن لیگ کے دور میں ترقی ہوئی اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ مسلم لیگ ن یارکشائر کے صدر ممریز لودھی، سینئر نائب صدر اعجاز چوہدری سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد صادق حجازی، راجہ محمد جاوید نائب صدر اور چیئرمین یارکشائر، نفیس خان لودھی سینئر نائب صدر، محمد شاہد مغل سینئر نائب صدر، اعجاز احمد نائب صدر، چوہدری ساجد پنوں نائب صدر اور راجہ محمد عرفان پریس سیکرٹری ن لیگ یارکشائر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس اس وقت کوئی سیاسی ایشو نہیں۔ خیبر پختونخواہ میں لوگ ڈینگی سے مر رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں برطانیہ میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہے۔ لیگی رہنماؤں نے کہا کہ 17 ستمبر کو حلقہ این اے 120کے عوام ن لیگ سے اپنی محبت کا اظہار اپنے ووٹ کی طاقت سے کرینگے۔ پی ٹی آئی کو لاہور میں اپنی شکست کا اندازہ ہوگیا ہے لیگی رہنماؤں نے پاکستان الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ این اے 120 کے الیکشن کے حوالے سے برطانیہ میں شاہد محمود قریشی کی قیادت میں ہونے والے فنڈ ریزنگ کے حوالے سے فوری نوٹس لیا جائے اور اس رقم کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جائیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved