سوچی سے نوبل انعام واپس لیاجائے،خورشیداحمدہاشمی
  13  ستمبر‬‮  2017     |     یورپ

سٹوک آن ٹرینٹ (پنوں خان منہاس) برما میں مظالم کے ذمہ دارلوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ برٹش پاکستانیز فائو نڈیشن کے بانی چیئرمین خورشید احمد ہاشمی نے برما مسلم کے مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردرا قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ظلم و ستم کے ذمہ دار لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی نگرانی میں متاثرہ علاقوں میں انٹر نیشنل فورس کی تعینانی پر زور دیتے ہوئے برما کی لیڈر سے امن کا نوبل انعام واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔خورشید ہاشمی نے برطانوی ارکان پارلیمان کے نام بھیجے گئے احتجاجی مراسلے میں اس وحشت اور بربریت کو فوری طور پربند کرانے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved