چلاس میں لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا
  9  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
چلاس(بیورورپورٹ)چلاس میں بجلی لوڈ شیڈنگ بدستور جاری ،دو ماہ گزر گئے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ محکمہ برقیات دیامر کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے چلاس شہر میں بجلی بحران کا خاتمہ نہیں ہوسکا،شہر میں تھرمل جنریٹر میں آنے والی فنی خرابی کو ابھی تک دور نہیں کیا جاسکا ،جبکہ پاور پاسس کے اندر بجلی کی ٹربائن کی مرمت کا کام بھی تعطل کا شکار ہونے کی وجہ سے ضلع بھر میں اعصاب شکن لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ برقیاتے شہر میں بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بحال نہیں ہے،اور تمام پاور ہاسس کے اندر 70فیصد مشنری خراب پڑی ہے،مگر ٹھیک کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ ے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جزل سیکرٹری پی پی پی دیامر سید آمان، نے کہا کہ چلاس شہر میں بجلی ہونے کے باوجود محکمہ برقیات مصنوعی لوڈ شیڈنگ پیدا کررہا ہے ،اور پاور ہاوسس کو فعال نہیں رکھا جارہا ہے ،جس کی وجہ سے عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ چلاس شہر میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے اقدامات کرے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved