برکت جمیل کو تو ہم سیاسی ورکر ہی نہیں سمجھتے، امداد جعفری
  9  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت (اوصاف نیوز) اپنی کرپشن اور دو نمبریوں کو چھپانے کیلئے حفیظ الرحمٰن کی کشتی میں سوار ہونے والے بر کت جمیل اپنے اوقات میں رہے۔ یہ استور اور گلگت بلتستان کے عوام کی بد بختی ہے کہ فیڈر پیتے کرپٹ لوگ اسمبلی کے ممبر بن گئے ہیں ۔ برکت جمیل پیپلز پارٹی کے قائدین کے خلاف بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ۔ برکت جمیل کو تو ہم سیاسی ورکر ہی نہیں سمجھتے۔ اس کو کسی کی فرمائش پر اور ڈالر کی چمک پر ٹکٹ دیا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ آج استور کی عوام اس ممی ڈیڈی ممبر سے عاجز آچکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی گلگت کے رہنماء امداد جعفری اور ثاقب حسین بیگ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ محکمہ ہیلتھ میں ہونے والی اقرباء پروری اور میرٹ کے قتل میں پارلیمانی سیکریٹری برابر کے شریک ہیں۔ برکت جمیل گلگت بلتستان کی سیاست کے ایک انوکھے عجوبہ ہیں۔ جسکو سیاسی ورکر سمجھنا سیاست کی توہین ہے۔برکت جمیل اسمبلی میں استور کی نمائندگی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ان کی قل نمائندگی وزیر اعلیٰ کی تعریفیں کر نا ہیں۔گوریکوٹ سے جوق در جو ق برکت جمیل کے ووٹرز کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا ان کی نا اہلی کا واضح ثبوت ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved