دشمن ملک چاہتا ہے کہ گلگت بلتستان میں سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کریں، برکت جمیل
  9  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
استور (نمائندہ اوصاف ) گلگت بلتستان کو ہمارے آبا و اجدانے بہت ساری قربانیوں کے بعد آزاد کرایا ہے جس کے ثمرات آج کی نسل کو مل رہے ہیں قوم نے ہم پر اعتماد کرکے مسلم لیگ ن کا انتخاب کیا اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ گلگت بلتستان کی قوم کو ہر طرح کی سہولیات فرہم کرنے کے ساتھ ایک پر امن ماحول دینا صوب وئی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ برکت جمیل پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ خطے میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے صوبائی حکومت آخری حد تک جاسکتی ہے۔ سر زمین گلگت بلتستان اور یہاں کی عوام کا بھر پُور طریقے سے دفاع کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی۔ گلگت بلتستان کے حالت خراب کرانے میں بھارت کا ہاتھ ہے ۔دشمن ملک ہمیشہ یہ چاہتا ہے کی گلگت بلتستان میں حالت خراب کراکے سی پیک جیسے اہم اور بڑے منصوبے کو سبوتاژ کریں پاک فوج صوبائی حکومت اور گلگت بلتستان کی عوام ملکر ان سازیشوں ہمیشہ سے ڈاٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے ترقی کے منازل طے کر رہی ہے۔ علماء کرام سے بھی گزارش ہے کہ وہ فرقہ ورنہ سوچ کو ختم کرتے ہوئے امن اور محبت بھائی چارگی کا درس دیں تاکہ خطے میں امن قایم ہو اور آنے والی نسلوں کو اس کی ثمرات مل سکیں وزیر اعلی گلگت بلتستان کی قیادت میں گلگت بلتستان کو رول ماڈل خطہ بنانے میں صوبائی ھکومت کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved