منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
  10  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ پولیس کی جانب سے گلگت میں حالیہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون اور کامیاب کارروائیوں پر آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان ، ایس پی گلگت اجمل سمیت دیگر ٹیم کے آفیسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے گلگت میں مختلف مقامات پر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر آئی جی پی گلگت بلتستان ، ایس پی گلگت اوران کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل منشیات کی لعنت سے بچ سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث لوگوں کے خلاف مزید کارروائیاں تیز کی جائیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved