صوبے میں بنجر زمیوں کیلئے 13ارب کا منصوبہ لایا گیا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
  10  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (اے پی پی)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ نفرت اور تعصب کی سیاست کرنا علاقے کی خدمت نہیں بلکہ علاقے سے دشمنی کے مترادف ہے، صوبے میں پہلی مرتبہ لینڈ ریفامز کیلئے لینڈ ریفام کمیشن بنایا گیا ہے، لینڈ ریفامز کمیٹی باہمی مشاورت سے چھلمس داس کا مسئلہ حل کرے گی، دیامر بھاشہ ڈیم کی تعمیر کیلئے17ہزار ایکڑ زمین کا معاوضہ دیا گیا جبکہ 18ہزار ایکڑ زمین کو بغیر معاوضے کے خالصہ سرکار کے طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے اٹھایا اس وقت ان کو حق ملکیت یاد نہیں آیا آج عوام کو گمراہ کرنے کیلئے اس قسم کی باتیں کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمائدین نومل کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبے میں بنجر زمینوں کو آباد کرنے کیلئے 13ارب کی خطیر رقم کا ایفاد منصوبہ لایا گیا ہے تاکہ زمینوں کو قابل کاشت بنایا جاسکے،اگر عدالت نومل کے عوام کے حق میں فیصلہ دے گی تو ان کو معاوضہ دیا جائے گا۔ حکومت ادارے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بنارہی ہے، تمام فیصلے عوام کو اعتماد میں لے کر کئے جائیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved