ٓاستور ویلی کی تعمیر کیلئے 45کروڑ مختص کئے گئے، حافظ حفیظ الرحمن
  10  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (اے پی پی)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے استور امن کمیٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ استور کے عوام نے مثالی امن قائم کرکے پرامن ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے ،ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا تعین منتخب نمائندوں کے باہمی مشاورت سے کیا جائے گا، استور ویلی کی تعمیر کیلئے 45کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اوربہت جلد فیزIکا ٹینڈر ہوگا،صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں،اس سلسلے میں ڈاکٹروں کو خصوصی مراعاتی پیکیج دیا گیا جس کی وجہ سے ملک کے دیگر صوبوں سے ڈاکٹرز گلگت بلتستان میں خدمات سرانجام دینے کیلئے آرہے ہیں تمام ہسپتالوں میں مفت ایمرجنسی کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، حکومت پنجاب کے تعاون سے مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کااظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے استور امن کمیٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ صوبے میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا گیا ہے ،پہلی بار این ٹی ایس کے تحت اساتذہ کی بھرتیاں عمل میں لائی گئی ہیں ،سیپ سکولوں کے مسئلے کو حل کیا جارہاہے جس کیلئے صوبائی حکومت نے 200آسامیاں دی ہیں،بجلی کے زیر التواء منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، شونٹر پاس کی فزیبلٹی تیار کی جارہی ہے اور اس حوالے سے رپورٹ جون میں پیش کی جائے گی ،وزیر اعظم پاکستان و قائد عوام محمد نواز شریف گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved