نلتر 14میگاواٹ پاور پراجیکٹ حکومت کا بہت بڑا کا رنا مہ ہے،محمد شفیق
  10  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (اے پی پی)صو با ئی وزیر خوراک گلگت بلتستان محمد شفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہم نے جو تر قیا تی کا م کئے ہیں ان کی مثال پچھلے 20سالوں میں کہیں نہیں ملتی ،ہمیں خطے کی تعمیر و تر قی کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا، ہما رے دور حکو مت میں لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی لائی گئی ہے،عوام نان ایشو ز کو سمجھنے لگے ہیں اور غیر تعمیری اور منفی باتوں پر اب کوئی دھیان نہیں دے رہا، عوام کو اس بات کا احساس ہے کہ صوبائی حکومت اپنی تمام تر توانائیاں صوبے کی تعمیر و ترقی پر صرف کر رہی ہے۔ صو با ئی حکومت نے تر قیاتی کا موں کا جا ل بچھادیا ہے ، نلتر 14میگاواٹ پاور پراجیکٹ حکومت کا بہت بڑا کا رنا مہ ہے ۔ اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئیانہو ں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو ترقی یافتہ بنانا صو با ئی حکو مت کا مشن ہے، مسلم لیگ ن کی صوبائی حکو مت اپنے 5 سالہ دور میں گلگت بلتستان سے بجلی لو ڈشیڈنگ کا مکمل خا تمہ کریگی ،صو با ئی حکو مت عوامی مسا ئل کے حل اورفلا ح و بہبود کیلئے تمام وسائل برو ئے کا ر لا ئے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام خطے کوتر قی یا فتہ بنا نے اور اس کے وسیع تر مفاد میں اپنا کردار ادا کریں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved