گلگت بلتستان کی تاریخ میں آ ج تک اتنا ترقیاتی کام نہیں ہوا، فرمان علی
  10  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت(اوصاف نیوز) صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی نے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں آج تک اتنا ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے ،جتنا صوبائی حکومت نے قلیل مدت میں کیا ہے ،صوبائی حکومت حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے ،اس سلسلے میں وفاق بھی صوبائی حکومت کی بھر پور معاونت کر رہی ہے ،صوبائی حکومت نے تہیہ کر رکھا ہے کہ گلگت بلتستان میں میرٹ وانصاف کی بالادستی قائیم کی جائیگی ہم سابقہ حکومت کی طرح میرٹ وانصاف کا جنازہ نہیں نکالنیگے ،انہوں نے جو کیا اس کی سزاعوام نے انہے دے دیا ہے ،صوبائی حکومت صحت تعلیم و دیگر شعبوں میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے تاکہ ایک صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔انہوں نے مذید کہا کہ صوبائی حکومت کیلئے صوبے میں امن وامان قائم کرنا سب بڑا چلنج تھا ،جس پر صوبائی حکومت کامیاب ہوئی ،اور صوبے میں امن وامان قائم کیا ،صوبائی حکومت گلگت شہر اور سکردو شہر کو ماڈل سٹی بنانا چاہتی ہے ، اس سلسلے میں مختلف پراجیکٹس پر کا م جاری ہے ۔جن کی تکمیل سے دونوں شہروں میں نمایا فرق واضح ہو جائیگا ،انشااللہ صوبائی حکومت اپنے کئے ہوئے وعدوں پر من وعن عمل کریگی ،اور عوام کو حقیقی تبدیلی کی طرف لے کر جائیگی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved