40ٹن قیمتی پتھر کو ایک کمپنی نے لاکھوں میں خرید لیا
  10  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

غذر (بیورو رپورٹ)غذر کے بالائی گائوں گمسنگ میں ایک شخص کے گھر سے نکلنے والا 40ٹن قیمتی پتھر کو ایک کمپنی نے لاکھوں میں خرید لیا اور اس قیمتی پتھر کو دریا سے گزار کر مین روڈ پہنچا دیا گیا ہے ادھر گائوں گمسنگ کے عوام کی طرف سے پتھر کی رایلٹی مقامی لوگوں کو نہ ملنے کی صورت میں پتھر کمپنی کے حوالے نہ کرنے کی انتظامیہ کو تحریری درخواست دیدی لوگوں نے ڈی سی غذر کو دی گئی تحریری درخواست میں کہا ہے کہ درمدر اورگمسنگ کی آبادی تین سو گھرانوں پر مشتمل ہے اور ایک شخص کی زمین سے قیمتی پتھر نکل گیا ہے اور اس پتھر کا اصل مالک بھی اس وقت گائوں میں موجود نہیں ان کی غیر موجودگی میں یہ پتھر ان کے بھائی نے فروخت کیا ہے جب تک گائوں کے لوگوں کو اس کی رایلٹی نہیں دی جاتی اس وقت تک پتھر کو وہاں سے نہ ہٹایا جائے اور جب تک اصل مالک نہیں اتا تب تک اس سودا کو منسوخ کیا جائے ادھر اس قیمتی پتھر کو مین روڈ پر پہنچا دیا گیا ہے اور عوام کی بڑی تعداد اس پتھر کو دیکھنے وہاں کا رخ کرتی ہے۔۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved