شیر قلعہ، بوبر کے پل خستہ خالی کا شکار، عوام کو سخت مشکلات
  10  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
غذر (بیورو رپورٹ)شیر قلعہ اور بوبر کے پل خستہ حالی کا شکار ہوگئے ہیں مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں آبادی والے غذر کے دو موضعات بوبر اور شیر قلعہ کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور پل کے اوپر والے تختے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے مگر محکمہ تعمیرات عامہ ان دونوں پلوں پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے جو کسی بھی وقت کوئی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیںمگر عوام کی طرف سے کئی بار حکام کو اگا ہ کرنے کے باوجود محکمہ کے زمہ داران خاموش ہیں ادھر داس جپوکہ پل بھی عوام کے لئے ایک عزاب بن گیا ہے پل مکمل ہوئے کئی سال گزرنے کے باوجود بھی محکمہ تعمیرات عامہ کے زمہ داران اس پل پر سے گاڑیوں کو گزرنے نہیں دیتے ہیںساٹھ لاکھ کی خطیر رقم سے تعمیر ہونا والا یہ پل مکمل ہوئے اتنا عر صہ گزرنے کے باوجود بھی اس پر سے گاڑیوں کا گزارنے پر پابندی سراسر داس جپوکہ اور جپوکہ کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے اگر پل کی تعمیر ناقص ہوئی ہے تو اس کا زمہ دار خود محکمہ تعمیرات ہے پل پر سے گاڑیاں گزارنے کی پابندی لگانا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved