ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اسکردو میں بہت جلد کام شروع کر رہی ہے، افتخار علی
  10  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت(اوصاف نیوز)سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ افتخار علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے خصوصی احکامات پہ عملدرآمد کرتے ہوئے اسکردو میں ویسٹ منیجمینٹ کمپنی بہت جلد کام شروع کر رہی ہے جبکہ سی پیک منصوبے کی اہمیت کی روشنی میں سی پیک روٹس پہ مشتمل اضلاع دیامر اور ہنزہ میں بھی ویسٹ منیجمینٹ کمپنی کے قیام کیلئے لوکل کونسل بورڈ عملی اقدامات اٹھا رہا ہے اس سلسلے میں چیلاس میں بھی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے قیام کیلئے قیزیبلٹی رپورٹ حتمی مر حلے میں داخل ہو چکی ہے جبکہ ہنزہ کیلئے چیلاس کی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد کام کا آغاز ہوگا ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوںنے حالیہ صفائی اور انہدام غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے کہا کہ گلگت کے عوام کے مثبت تعاون سے ہفتہ صفائی وانہدام غیر قانونی تعمیرات سے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں میونسپل حدود میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اقدامات قابل ستائش ہیں اور عوام کی طرف سے گلگت ویسٹ منیجمینٹ پہ عوام کا اعتماد ہی کامیابی کی ضامن ہے گلگت شہر میں صفائی کا فرسودہ نظام پہ قابو پاتے ہوئے نئے نظام کے تحت عملی اقدامات کئے گئے ہیں جو کہ عوام نے زبر دست سراہا اوربھر پور تعاون کرتے ہوئے اسے کم عرصے میں کامیاب کرایا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے کہا مہ شہریوں کی طرف سے ادارے کو مشکلات بھی درپیش ہیں امید ہے عوام کے تعاون سے ان مشکلات پہ بھی قابو پایا جاسکے گا انکا کہنا تھا کہ عوامکے طرف سے بڑھتے ہوئے مطالبے کی روشنی میں دیگر اضلاع میں بھی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا قیام اس بات کا مظہر ہے کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے اپنے عملی اقدامات کے بدولت عوام کا اعتماد حاصل کیا جوکہ لوکل کونسل بورڈ کی اہم کامیابی ہے انکا کہنا تھا کہ گلگت ویسٹ منیجمنٹ کا نام گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی رکھا جارہا ہے کیونکہ ویسٹ منیجمنت کمپنی گلگت کے بعد سکردو چیلاس اور ہنزہ میں بھی قائیم کئے جارہے ہیں جسکا ریجنل سنٹر گلگت میں ہوگا اور یہاں سے پورے گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں کے کام کو مانیٹر کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو گھر کی دہلیز پہ صفائی کے بہتر نظام کی خدمات دے رہے ہیں امید ہے عوام بھی ہمارے اقدامات کے صلے میں بھر پور تعاون کریں گے ۔ابنہوں نے کہا کہ میڈیا کے زریعے آگاہی مہم شروع کیا جارہا ہے تاکہ عوام کے شعور میں اضافہ کیا جائے گا ۔جسکی وجہ سے گلگت بلتستان میں ویسٹ منیجمنٹ کپمنی اور سٹاف کے ساتھ عوام کا ایک اچھا کمبینیشن قائم ہو سکے ۔تاکہ صفائی کے بعد جمع ہونے ولا کوڑا کرکٹ کو مناسب انداز میں تلف کرنے میں مدد مل سکے۔۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved