چیئر مین زکوۃ کمیٹی صوفی محمد اقبال نے مقامی چیئر مینوں میں چیکس تقسم کیے
  10  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (نامہ نگار خصوصی) ضلع گلگت کے53مقامی زکواۃ کمیٹیوں میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 17لاکھ 3ہزار830روپے تقسیم کردیئے گئے صوبائی سطح پر 6اضلاع میں9کروڑ روپے تقسیم کردیئے گئے ضلع گلگت کیلئے گزارہ الائونس کے مد میں82لاکھ6لاکھ6ہزار5سو69روپے تعلیمی وظیفہ1591878روپے، دینی مدارس کے مستحقین کیلئے502040جہیز فنڈ کے مدمیں671634روپے، ہیلتھ کیئر کیلئے733511روپے، مقامی53چیئرمینوں میں تقسیم کردئے گئے اس حوالے سے چیئرمین ضلعی زکوۃ کمیٹی آفس میں تقریب منعقد کی گئی جہاں ضلع گلگت کے53مقامی زکوۃ کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے شرکت کی ایڈمنسٹریٹر زکوۃ عظیم اللہ اور چیئرمین ضلعی زکوۃ کمیٹی صوفی محمد اقبال نے مقامی چیئرمینوں میں چیکس تقسیم کردیئے گئے مقامی چیئرمین اپنے اپنے وارڈز میں مستحقین میں زکوۃ کی رقم تقسیم کریں گے مستحقین تک زکوۃ کی رقم پہنچنے سے ان کے گھریلو مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved