متعدد سرکاری دفاتر محکمہ برقیات کے نا دہندہ نکلے
  10  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت( محمد زاکر ) گلگت بلتستان کے سرکاری دفاتر اور محکمے ،محکمہ برقیات گلگت بلتستان کے 2کروڑ 50لاکھ سے زائد کے نادہندہ نکلے ، پرائیویٹ ادارے اور دیگر صارفین پر 3کروڑ سے زائد واجب الادا، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے تمام نادہندگان سے فوری ریکوری کے احکامات جاری کردئے اور سختی سے ہدایات دی محکمہ برقیات کو سالانہ 17کروڑ 50لاکھ کی ریکوری یقینی بنانے کا ٹارگٹ دیدیا باخبر زرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے سرکاری دفاتر سمیت دیگر تعلیمی ادارے محکمہ برقیات گلگت بلتستان کے 2کروڑ 50لاکھ جبکہ پرائیویٹ اداروں سمیت دیگر صارفین پر 3کروڑ سے زائد واجب الادا ہیں سرکاری سمیت پرائیویٹ اور دیگر صارفین محکمہ برقیات کے تقریباً 6کروڑ کے قریب مقروض بن گئے ہیں جن سے فوری ریکوری کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ برقیات عملے کے ہمراہ ایف آئی اے کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سید طاہر حسین نے جی بی سے سالانہ 17کروڑ 50لاکھ ریکوری کا ٹارگٹ دیا ہے جس کے حکم پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے محکمہ برقیات عملے نے 2016کے اختتام پر 1سال میں 8کروڑ 70لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرادئے دیگر صارفین سے بھی بقایا جات ریکوری کے لئے مہم تیز کردیا گیا ہے جو آئندہ مہینوں قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی زرائع کے مطابق گلگت میں 43سو صارفین محکمہ برقیات سے منسلک ہیں جن پر بھی کروڑوں کے حساب سے بقایا جات ہیں چیف سیکریٹری کی روشنی میں جی بی کے تمام سرکاری پرائیویٹ اور صارفین سے ریکوری کرکے سالانہ 17کروڑ 50لاکھ کا ٹارگٹ پورا کیا جائیگا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved