جے یوآئی علما کنونشن کی تیاریوں بارے بڑی خبر آگئی ، بڑی شخصیت کی شرکت متوقع ‎
  10  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت (نامہ نگار خصوصی) جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے علماء کنونشن کی تیاریاں عروج پر مرکزی رہنما سابق پارلیمانی لیڈر خیبرپختونخواہ اسمبلی مولانا مفتی کفایت اللہ بھی خصوصی شرکت کریں گے ایک ہزار سے زائد علماء اور عمائدین شرکت کریں گے جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت کے امیر منہاج الدین نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علماء کنونش کا مقصد جمعیت علماء اسلا م کو گلگت بلتستان میں فعال کرنا اور اس سال پشاور میں منعقد ہونے والے صد سالہ تاسیس کانفرنس کیلئے راہ ہموار کرنا ہے اور علماء کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے انہوں نے کہاکہ علماء کنونش کیلئے علماء اور دیگر عمائدین سے رابطے جاری ہے انشاء اللہ ایک ہزار سے زائد علماء عمائدین اور علماء سے محبت رکھنے والے دیندار طبقہ شرکت کریں گے انہوں نے کہاکہ علماء کنونشن سے خطاب کرنے کیلئے جمعیت کے مرکزی نائب امیر مفتی کفایت اللہ خصوصی شرکت کریں گے علماء اور عمائدین کو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved