سکردو میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بہت جلد کام شروع کر ے گی، افتخار علی
  11  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت (اے پی پی) سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ افتخار علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے خصوصی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سکردو میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بہت جلد کام شروع کر ے گی جبکہ سی پیک منصوبے کی اہمیت کی روشنی میں سی پیک روٹس پر مشتمل اضلاع دیامر اور ہنزہ میں بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کیلئے لوکل کونسل بورڈ عملی اقدامات کر رہا ہے، اس سلسلے میں چلاس میں بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کیلئے فیزیبلٹی رپورٹ حتمی مر احل میں داخل ہو چکی ہے جبکہ ہنزہ کیلئے چلاس کی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد کام کا آغاز ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے حالیہ صفائی اور انہدام غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے کہا کہ گلگت کے عوام کے مثبت تعاون سے ہفتہ صفائی وانہدام غیر قانونی تعمیرات سے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، میونسپل حدود میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اقدامات قابل ستائش ہیں اور عوام کی طرف سے گلگت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پر اعتماد ہی کامیابی کا ضامن ہے ،گلگت شہر میں صفائی کے فرسودہ نظام پر قابو پاتے ہوئے نئے نظام کے تحت عملی اقدامات کئے گئے ہیں جسے عوام نے سراہا اوربھر پور تعاون کرتے ہوئے اسے کم عرصے میں کامیاب کرایا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عوام کی طرف سے بڑھتے ہوئے مطالبے کی روشنی میں دیگر اضلاع میں بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا قیام اس بات کا مظہر ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنے عملی اقدامات کی بدولت عوام کا اعتماد حاصل کیا جوکہ لوکل کونسل بورڈ کی اہم کامیابی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت ویسٹ مینجمنٹ کا نام گلگت بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رکھا جارہا ہے کیونکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گلگت کے بعد سکردو، چلاس اور ہنزہ میں بھی قائم کی جارہی ہے جس کا ریجنل سنٹر گلگت میں ہوگا اور یہاں سے پورے گلگت بلتستان ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے کام کو مانیٹر کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم شروع کی جارہی ہے جس سے گلگت بلتستان میں ویسٹ مینجمنٹ کپمنی اور سٹاف کے ساتھ عوام کا ایک اچھا اشتراک قائم ہو سکے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved