محکمہ برقیات کی غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں کیخلاف کاروائی
  11  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (محمد ذاکر، وقائع نگار خصوصی) محکمہ برقیات چھاپہ مار ٹیموں کا غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون616ہیٹرز،81دیسی راٹ،50کے قریب گیزر ضبط کرکے 33سو صارفین کے بجلی کنکشن منقطع کرکے4کریش پلانٹ مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ذرائع کے مطابق بجلی کی غیر ضروری استعمال اور مخصوص اوقات کار میں بھاری برقی آلات کا استعمال روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ برقیات کے ذمہ داروں نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کرکے گلگت شہر و دیگر مضافات میں چھاپوں کے دوران بھاری برقی آلات استعمال کرنے والے33سو صارفین کی بجلی کے کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں جبکہ616ہیٹرز،81دیسی راٹ،50کے قریب گیزر ضبط کئے گئے اور کنڈوں کے ذریعے ڈائریکٹ بجلی استعمال کرنے والے بسین، سکوار، جوٹیال کے4کریش پلانٹ مالکان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ برقیات گلگت حامد حسین نے تصدیق کرتے ہوئے اوصاف کو بتایا ہے کہ محکمہ برقیات میں بعض مافیاز موجود ہیں جن کی ملی بھگت سے 20فیصد لوگ بغیر منظوری اور بغیر میٹرز کے بجلی استعمال کررہے ہیں اس حوالے سے شکایات موصول ہورہی ہیں جن کی نشاندہی پر بسین، جوٹیال، سکوار کے کریش پلانٹوں میں چھاپے لگا کر بجلی منقطع کرکے ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے11ہزار ولٹیج کی کنکشن لگانا محکمہ برقیات عملے کے بغیر ممکن ہی نہیں جن کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو محکمہ برقیات کو بدنام کرنے کی سازش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ محکمہ برقیات کے چھاپہ مار ٹیموں نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر 33سو غیر قانونی بجلی کنکشن کاٹ کر616ہیٹرز،81دیسی راٹ،50کے قریب گیزر ضبط کرکے گلگت سے 3میگاواٹ بجلی بچت کرکے سسٹم میں شامل کی گئی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved