پروجیکٹس کی تکمیل میں کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا ، فرمان علی
  11  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت (خبر نگار خصوصی) استور کے بالائی علاقوں میں2ارب سے زائد لاگت کے منصوبوں کی منظوری سے عوام کو درپیش تمام مسائل حل ہوں گے میگا پروجیکٹس کی تکمیل و تعمیر میں کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ استور حلقہ1کے عوام سابق دور حکومت میں شدید نظرانداز کیا گیا5سال کا عرصہ گزر جانے کے باؤجود ایک پرائمری سکول اور ڈسپنسری تعمیر نہیں ہوسکا وزیر اعلیٰ جی بی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ منصوبہ بندی نے عوامی نوعیت کے میگا منصوبوں کی تکمیل کیلئے وقتاً فوقتاً رقم سمیت انتظامی منظوری دے رہی ہے منصوبوں کا صرف پی سی ون نہیں بلکہ رقم بھی منظوری کیا جارہا ہے انتظامی منظوری او ررقم کے اجراء کے باؤجود جو بھی ذمہ دار ادارہ / محکمہ منصوبوں کی تکمیل میں غفلت برتنے کی کوشش کرے گا اس میں کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے مزید کہاکہ منی مرگ، قمری، رٹو، ذیلے بالا، گدئی سمیت رحمن پوریونین کے عوام کے مشاورت سے تمام گاؤں اور محلہ جات میں منصوبہ تجویز کرلیا ہے ان منصوبوں کے تخمینہ لات کا پی سی ون بناکر محکمہ منصوبہ بندی گلگت بلتستان میں زیر کارروائی ہیں کسی بھی گاؤں اور محلے کو نظرانداز نہیں کیا گیا ہے کیوں کہ منصوبوں کی تکمیل نسلوں کی فلاح و بہبود کیلئے کیا جاتا ہے اس میں امتیاز اور سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا استور تاتھلیچی روڈ سمیت دیگر بڑے منصوبوں کیلئے بھی رقم منظور ہوچکا ہے جلد استور کو مثالی ضلع بنائیں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved