پولیس کا منشیات کیخلاف کریک ڈاون احسن اقدام ہے، منہاج الدین
  11  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت (نامہ نگار خصوصی) پولیس کا منشیات کیخلاف کریک ڈاون احسن اقدام ہے پولیس منشیات کے ساتھ دیگر برائیوں کیخلاف بھی کریک ڈاون کریں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت کے امیر منہاج الدین، جنرل سیکریٹری تحصیل گلگت مولانا سعید الرحمن، تحصیل گلگت کے نائب امیر مولانا مشتاق احمد اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون احسن اقدام ہے گلگت شہر کے گلی کوچوں میں منشیات کھلے عام فروخت ہورہی ہے جس سے نئی نسل شدید متاثر ہورہی ہے منشیات کے علاوہ دیگر برائیاں بھی معاشرے میں تیزی سے پھیل رہی ہے پولیس ذرا ان کے خاتمے پر بھی توجہ دیں معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کیلئے جہاں پولیس کا کردار بنتا ہے وہا ں پر ہر شہری کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ برائی کی نشاندہی کریں انہوں نے آئی جی پی سے مطالبہ کیا کہ جو پولیس آفیسران ا ور اہلکاران منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون کررہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں انعامات اور میڈل دیا جائے تاکہ ان کی کارکردگی مزید بہتر ہوسکے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved