حفاظتی کٹ اور ریسک الاؤنس فراہم کیا جائے، برقیات کے ملازمین کی اپیل
  11  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت (اوصاف نیوز) ریگولر ایمپلائرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی طرف سے مشترکہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے نگر چھلت میں لائن میں امیر حمزہ کے دوران ڈیوٹی بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی حالت میں DHQہسپتال گلگت منتقل ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز محکمہ برقیات کے چھوٹے ملازمین جو دوران ڈیوٹی اپنی فرائض منصبی نبھاتے ہوئے تقریباً350سے زائد ملازمین نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اس سے دگنی تعداد میں ملازمین معذور ہوچکے ہیں ان خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ برقیات کے ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت سے ریسک الاؤنس کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس کی منظوری میں تاخیر کی وجہ سے محکمہ برقیات کے چھوٹے ملازمین میں احساس محرومی دن بدن بڑھتی جارہی ہے لہٰذا ہم محکمہ برقیات کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سٹاف کے حفاظتی کٹ اور جلد از جلد ریسک الاؤنس کی منظوری کویقینی بنایا جائے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved