عوام مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، جعفر اللہ
  11  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (اوصاف نیوز)گلگت بلتستان کے عوام مسلم لیگ (ن) کی حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں سابقہ حکومت کے ادوار میں علاقے میں بد امنی ، لاقانونیت ، افراتفری ،لوٹ کھسوٹ ، میرٹ کی پامالی اور اقربا پروری عام تھی۔ بیڈ گورننس کی وجہ سے جی۔بی کے عوام نفسیاتی مریض بن گئے تھے خوف اور ڈر کی وجہ سے لوگ جی۔بی سے ملک کے دیگر علاقوں میں ہجرت کررہے تھے۔ 2015کے الیکشن کے عوام نے جی۔بی کے عوام نے ان کو عبرت کا نشان بنا کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے جیتا کر نہ صرف سابقہ حکومت کی بیڈ گورننس کو مسترد کردیا بلکہ مسلم لیگ (ن) کے اوپر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس پارٹی کو اپنا مسیحا سمجھا اور ہمارے حکومت کے اوپر بھاری ذمہ داری ڈالی ہے جب سے ہم حکومتی ذمہ داری سمبھالی تو سب سے پہلے امن و عامہ کی بگڑتی ہوئی تشویشناک صورت حال کی طرف توجہ دی اور جو ادارے خراب ہوئے تھے ان کو ٹھیک کرنا اور جو گند سابقہ حکومت کے 5سال میں پھیلایا گیا تھا اس کو جنگی بنیادوں پر ٹھیک کرنے میں صرف کی اس کے علاوہ بجلی کے بحران ، ایجوکیشن ،ہیلتھ و دیگر عوامی فلاح و بہبود کے کاموں اور میگا پراجیکٹس کے علاوہ CPECمیں نمائندگی سمیت آئینی حقوق اور جی ۔بی کے عوام میں پائی جانے والے مایوسی اور احساس محرومی کو کسی حد تک ختم کیا گلگت کے اندر نو گو ایریاز اور نفرتوں کو ختم کردیا امن اور بھائی چارگی کے پیغام کو عام کیا جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں پائیدار ترقی کا سفر جاری وساری ہے ان خیالات کا اظہار جعفراللہ خان ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بعض نا عاقبت اندیش سیاسی مداری جی ۔بی کے عوام کو اخباری بیانات کے ذریعے من گھڑت قسم کے خبریں دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں لیکن جی۔بی کے عوام نے پہلے بھی ان سازشی عناصر کو مسترد کیا ہے اور آئندہ بھی ان کے سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت کے عوام دوست پالیسیوں کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جی۔بی میں بیڈ گورننس کو گڈ گورننس میں تبدیل کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے اور دن رات عوام کے خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہوا ہے ہماری حکومت نے ایک سال چھ ماہ کے قلیل مدت میں جتنا کام کیا ہے اس کی مثال گلگت بلتستان 69تاریخ میں نہیں ملتی ہیں۔ ہمارے مخالفین کے پاس جھوٹے پروپیگنڈوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہیں اور مستقبل میں بھی ان کو ناکامی اور مایوسی ہی ملے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved