ؑ عوام مطمئن رہیں دہشتگرد وں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے، یاسین صفت
  11  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
یاسین (سلیم شرین )موجودہ حالات کے پیش نظرعلاقے کی امن اماں اور اپس کے اتحاد واتفاق کو ہرصورت برقرار رکھنا ہم سب کی اولین زمداری ہے ۔غذر انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے ادارئے اس وقت چوکس ہے ۔عوام مطمین رہے کہ کسی بھی دہشتگرد کو انکے گندئے اعزام میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ہم کسی دہشتگرد کے دھمکی سے نہ پہلے کھبی ڈرے تھے اور نہ ڈرتے ہے۔کسی بھی دہشتگرد کو ہمارئے علاقے میں کوئی دہشتگرانہ کاروئی کرنے سے قبل میرئے لاش سے گزرنا ہوگا۔عوام حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے شرپسندعناصر پر کڑی نظررکھے ۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنرگوپس یاسین صفت خان نے نمبرداران یاسین کے ساتھ امن اماں کے حوالے سے تحصیل آفس یاسین میں منعقدہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہوشیار رہنے کی ضروت ہے تاکہ علاقے کا امن برقرار رہے ۔انہوں کہا کہ حکومت زمداران کے ساتھ ساتھ علاقے کے نمبرداران اور باشعور افراد کی زمداری ہے کہ وہ علاقے میں آنے جانے والے لوگوں پر نظررکھے اور مشکوک افراد کے حوالے سے حکومتی ادارون کو فوری طور پر اگاہ کرے ۔انہوں نے یاسین کے تمام نمبرداران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام نمبراداران اپنے اپنے علاقوں میں چوکیداری نظام کو فوری طور پر بحال کرکے تحصیل انتظامیہ کو اگاہ کرے۔ اسسٹنٹ کمشنر گوپس یاسین نے یاسین تحصیل انتظامیہ اور یاسین پولیس سختی ہدیت دیا کہ یاسین میں کاروبار کرنے والے غیرمقامی افراد کی کاروباری معملات کو دوکانوں تک محدود ک رکھے کسی بھی کاروباری کو گلی محلوں میں جانے کی اجازت ہیں ہے ۔اجلاس سے کطاب کرتے ہوئے صدر اسماعیلی ریجنل کونسل گوپس یاسین عالیم جان نے کہا کہ موجود ہ حلات کے پیش نظرحکومتی اداروں نے دستیاب وسائل کے مطابق سیکورٹی کے مناسب بندوبست کیا ہے ۔اس وقت سیکورٹی کے حوالے سے غفلت برتنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔دہشتگردی ایک ناسور ہے ۔اس ناسور کو کسی مقیمت پر ہلکا نہ لیا جائے ۔کیونکہ دہشتگرد کا کسی مذیب یا فرقے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ایک دہشتگرد اکیلاکچھ نہیں کرسکتاجب تک ہم میں سے کوئی سہولت کاری کی جرم نہ کریں عوام کو ہشتگردی کے حوالے سے حکومتی اداروں کے ساتھ ہرممکن تعاون کرنا ہوگا۔اجلاس میں شرک نمبرادارن یاسین نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یاسین میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے ۔غیرمقامی منشیات فروش جرس ،افیون کادھندہ کرتے ہے جبکہ مقامی طور پر دیسی شراب کی کشدکاری بھی ہورہاہے ۔منشیات کے زریعے نوجوان نسل کوتباہ کرنابھی دہشتگردی ہے ۔ نمبرداران یاسین نے ضلعی انتظامیہ سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ یاسین جیسے ایک حساس تحصیل کو ایک ناےئب تحصیلدار کے ساتھ چلایا جارہاہے جو کہ قابل مزمت ہے ۔یاسین میں فوری طور پر تحصیلدار تعینات کیاجائے ۔انہوں نے کہا ہے کہ یاسین کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو سخت کیاجائے ،یاسین کے سرحدی گاوں درکوت کے بارڑر بھی جی بی سکاوٹس کو تعنیات کیا جائے کیونکہ بارڑر کھلتے ہی واخان ،فغانستان ،چترال اور بروغل سے مشکوک افراد کے داخل ہونے کا اندیشہ ہے ۔نمبرداران یاسین نے سیلی ھرنگ پولیس چوکی پر اضافی پولیس نفری تعینات کرنے ،یاسین برانداس پل پر موجود چوکی کو بحال کرنے اور سندھی آرسی سی پل پر پولیس چوکی بنانے کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں یاسین بھر سے 25نمبردار ان یاسین ،صدراسماعیلی ریجنل کونسل گوپس یاسین ،ایس ایچ او یاسین اور تحصیلدار یاسین نے بھی شرکت کیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved