کمشنر گوپس یاسین صفت کی کاروائی، بغیر لائسنس گیس ایجنسی سیل
  11  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
یاسین ( سلیم شرین ) اسسٹنٹ کمشنر گوپس یاسین صفت خان کا یاسین میں جنرل سٹورز ، ہوٹلوں ، بیکریز ، میڈیکل سٹورز اور گیس ایجنسیوں پر چھاپے مار کر بھاری تعداد میں جرمانے عائد کر دیا ۔ جبکہ طاوس چوک میں ایک بغیر لائسنس کے گیس ایجنسی چلانے والے کو مکمل طور پر سیل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوپس یاسن صفت خان نے اچانک ایس ایچ او یاسین اور پولیس سمت طاوس مارکیٹ میں چھاپہ مارکر بڑی تعداد میں ذائدالمیاد اشیائے خوردنی ضبط کر کے دوکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کر دیاجبکہ ایک گیس ایجنسی کو مکمل طور پر سیل کردیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حفاظت کرنا ہماری اولین ذمہ داری میں شامل ہے اور دکانوں پر ذائدالمیاد اشیائے خوردنی رکھا کر عوام کی زندگی سے کھیلنے والوں کو کسی طرح نہیں بخشا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اگلے بار ڈراگ انسپکٹر اور فود انسپکٹر کوبھی ساتھ لیکر آونگا اور ناقص ایشائے خوردنی اور ذائد المیاد اشیاء رکھنے والوں کے خلا ف بھر پور کاروائی کا آغاز کرونگا ۔ انہوں نے کہا کہ دوکاندار حضرت بھی ذائد المیاد اور ناقص اشیائے خوردنی رکھنے سے اجتناب کریں اور عوام کی زندگی کے سے کھیلنے والوں کا گھیرا تنگ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ گلگت سے لیکر یاسین تک ایک درجن سے زیادہ پولیس اور لویز کی چوکیاں موجود ہے اس کے باوجود ناقص اور ذائد المیاد اشیائے علاقے میں پہنچائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اس کے بعد گوپس یاسین میں موبائل کاروبار کے نام سے داخل ہونے والوں کی سختی سے تلاشی لیا جائے گا ۔ اگر کسی کو ناقص اور ذائد المیاد اشیائے خوردنی اور مشروبات لاتے ہوئے پکڑا گیا تو ان کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے گا ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved