گلگت کی عوام کو خوشخبری ملے گی، برکت جمیل
  11  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
استور(شمس الرحمن شمس ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں گلگت بلتستان میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے سی پیک کے اعلاوہ وفاق سے اربوں روپے کے پراجیکٹ گلگت بلتستان میں لائے گئے ہیں قیادت کی متبرانہ سوچ اور بروقت اچھے فیصلوں سے گلگت بلتستان میں اتنے بڑئے پراجیکٹ لائے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیلتھ بر کت جمیل نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاانہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ترقی کا دوسرا نام ہے ہمارا مشن علاقے کو ترقی کی راہ میں گامزن کرنا ہے نلتر پاور پراجیکٹ کے افتتاح سے مخالفین کا منہ بند ہوا ہے ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی قیادت میں بہت جلد آئینی حقوق کا مسلہ بھی حل ہو جائے گا اور گلگت بلتستان کی عوام کواس حوالے سے اچھی خوشخبری ملے گی ۔ اپوزیشن جماعتیں صوبائی حکومت پر مثبت تنقید کریں منفی پروبیگنڈئے ،من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگانے سے نہ وزیر اعلیٰ کی بڑی ہوئی شہرت پر کوئی اثر نہیں پڑئے گا گلگت بلتستان کی عوام باشعور اور باصلاحیت ہے عوام نے ڈیڑھ سال پہلے اس طرح کی منفی سیاست اور غلط پروبیگنڈئے کرنے والوں کو مسترد کیا ہے ۔ گلگت بلتستان کی عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور حفیظ الرحمن جیسی با صلاحیت قیادت کے اوپر اعتماد کر کے ہمیں ایوانوں میں بھیج دیا ہے انشا اللہ ہم اپنے دور اقتدار میں عوامی امیدوں پر اترنے کی پوری کوشش کرینگے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 





آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved