تمام محکموں میں کرپشن عروج پر ہے ، شمس الدین
  11  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
استور(اوصاف نیوز)حفیظ الرحمن سے عوام نے ڈیڑھ سال میں بہت سبق سیکھ لیا ہے عوام نے توبہ کر لیا ہے دوبارہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ نہیں دینگے مسلم لیگ (ن) اس وقت گلگت بلتستان کی عوام کا سودا کرنے میں لگی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی استور کے نائب صدر شمس الدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ آج دوبارہ پیپلز پارٹی کے دور کو یاد کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ اور اس کی ٹیم ذہنی امیر ہے یہ تو گلگت بلتستان کی عوام جانتی ہے ہمارئے اوپر تنقید کرنے والے چند لیگی اراکین کا ایمان صرف پیسہ ہے اس طرح وزیر اعلیٰ کی غلط تعریفیں کرنے کے بجائے استور کے لئے کچھ کام کریں جب سے اپنے عہدوں کا حلف لیا ہے اس وقت سے ابھی تک صرف فیس بک کی حد تک محدود ہوں اخبارات میں صرف بیانات سے کام نہیں چلے گا پیسے خرچ کر کے اقتدار میں آنے والے آج میرٹ کی باتیں کر رہے ہیں حفیظ الرحمن کی دفاع کرنے کے بجائے اپنے گریباں میں جھانکے اس کے بعد اخبارات میں من گھڑت بیانات دیں ۔انہوں نے اس موقعے پر مزید کہا کہ صوبائی صدر امجد ایدوکیٹ کی قیادت میں اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی ترجمانی کر رہی ہے ۔ میرٹ کی باتیں کرنے والے موصوف نے کچھ دن پہلے حفیظ الرحمن کا نام استعمال کر کے ڈائریکٹر ہیلتھ کے ذریعے میرٹ کی دھجیاں اڈا کر نوکریاں دلایا ہے آج میرٹ کی بحالی کے دعوائے کر رہا ہے ۔استور میں اس وقت تمام محکموں میں کرپشن عروج پر ہے محکمہ ورکس استور میں کھلم کھلا ٹھیکوں کی فروخت ہو رہی ہے تھلیچی سے منی مرگ تک لیگیوں کو ٹھیکے دئے جا رہے ہیں میرٹ کا نام لینے والا کوئی نہیں ہے کھلم کھلا بندر بانٹ ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved