غذر ، ٹریفک پولیس کی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کیخلاف کاروائی، ہزاروں روپے کے جرمانے
  11  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

غذر (بیورو رپورٹ )غذر میں ٹریفک پولیس کی بغیر ہلمٹ اور بغیر کاغذات کے موٹر سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون ہزاروں روپے کے جرمانے گاڑیوں پر کالے شیشوں کے خلاف بھی کارروائی بدہ کے روز غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں بازار میں ٹریفک پولیس کی طرف سے بغیر نمبر پلٹ کے درجنوں موٹر سائیکلوں کو قبضے میں لے لیا اور اس موقع پر ٹریفک انچارچ داود احمد اور پولیس کی بھاری نفری نے ایسے گاڑیوں جن کے ششوں پر کالے پلاسٹک چڑھا دئیے گئے تھے کو بھی اتاروا دیا گیا جبکہ درجنوں موٹر سائیکلوں کے ہزاروں روپے کے جرمانے کئے گئے جن موٹر سائیکلوں میں فرضی نمبر پلٹ لگا دئیے گئے تھے ان کو بھی اتار دیا گیا اور جر مانوں کے ساتھ ساتھ مالکان کو بھی فوری طور پر اپنی موٹر سائیکلوں کے کاغذات درست کرنے کی ہدایات دی گئی بعض ایسے موٹر سائیکل بھی پکڑے گئے جن کی ہیڈ لائٹ تک موجود نہیں تھی ادھر عوامی سیاسی حلقوں کی طرف سے ٹریفک پولیس کی کارروائی کو سراہا گیا ہے اور اس طرح کی کارروائی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کے حادثات میں کمی آسکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved