حکومت ضلعی ہیڈ کواٹر کے لئے متبادل جگہ کا اتخاب کرے، ظہور کریم
  11  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
ہنزہ (نمائندہ اوصاف)سب ڈویثرن ہیڈ کواٹر ہونے کی وجہ سے ہنزہ علی آباد میں عوام کو زمینوں کی قلت کا سامنا پڑ رہا ہے حکومت کو چاہیے کہ ضلعی ہیڈ کواٹر کے لئے متبادل جگہ کا اتخاب کرے۔ ان خیالات کااظہار ظہور کریم ایڈو وکیٹ صدر پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ اور حاجی جان ڈپٹی آرگنازئر پاکستان تحریک انصاف نے میڈ یا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا انہوں نے کہا کہ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کے پاس ہنزہ کے مختلف علاقوں میں بنجر زمینیں دستیاب ہے ان کو ا ستعمال میں لاتے ہوئے ہیڈ کواٹر کے لئے دفاتر قائم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ علی آباد کے عوام نے اس سے قبل سب ڈویثرن ہیڈ کواٹر کے دفاتر ہو یا تعلیمی ادارے عوام نے بغیر معاوضہ اور نہایت کم قیمت پر سرکاری کو زمینیں فراہم کی تھی جبکہ علی آباد کے زمینوں کا سرکاری قمیت نہ ہونے کے برابر ہے ان کو دگنا کرتے ہوئے عوام سے زمینیں فراہم کی جائے یاتو زمین کے بدلے زمین دیکر سرکاری دفاتر کے لئے زمین عوام سے لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مطالبات کے بغیر اگر انتظامیہ زبردستی زمینیں فرام کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھر پور انداز میں انتظامیہ کو مزاحمت کا سامنا کر نا پڑے گاجس کے لئے عوام نے پہلے ہی انتظامیہ کو آگا ہ کردی ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved