اسمبلی میں پرائیویٹ سکولز کیلئے ایکٹ پاس کرانے میں تعلیمی اداروں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، امیر علی
  11  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
غذر(اوصاف نیوز)پرائیویٹ سکول نیٹ ورک (پی ایس این) گلگت ریجن کا ایک اہم اجلاس پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک غذر کے کابینہ اور اراکین کے ساتھ گاہکوچ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدار ت پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے مرکزی صدر زاکر حسین شیخ کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ سکولوں کے 42ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس این غذر کے صدر امیر علی شاہ نے کہا کہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی طرف سے مجوزہ پرائیویٹ سکولز ایکٹ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت بلتستان جنان فیض اللہ لون اور سکریٹری تعلیم گلگت بلتستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں تعلیمی کارکردگی میں بہتر لانے میں ان حضرات نے کردار ادا کیا ہے لیکن پرائیوٹ سکولز کیلئے اسمبلی میں ایکٹ پاس کرانے سے قبل پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔پی ایس این کے مرکزی سکریٹری جنرل ہدایت اللہ اختر نے کہا کہ پی ایس این کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی فیصلہ قابل قبول نہیں ہوگا اور اس معاملے پر ہم شدید احتجاج کرینگے ۔پی ایس این کے سکریٹری فنانس محمد سلم نے کہا کہ پرائیویٹ سکول رجسٹریشن کے نام پر بے جا تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس این جی بی کے صدر ذاکر حسین شیخ نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کے حوالے سے اسمبلی میں بل لایا جارہا ہے لیکن کسی بھی پرائیویٹ سکول کواعتماد میں نہیں لیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کو ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے تحت پنجم اور ہشتم کا امتحان لینے کا منصوبہ ناقابل عمل ہے ۔اس مجوزہ منصوبے سے نجی تعلیمی اداروں کی کارکردگی متاثر ہوگی کیونکہ محکمہ تعلیم کی اپنی کارکردگی انتہائی ناقص ہے اس عمل سے معیاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی بھی بری طرح متاثر ہوگی ۔کیونکہ حکومت کے ماتحت لئے جانے والے امتحانات کا نتیجہ ،6,6مہینے بعد آجاتا ہے جس سے والدین کا اعتماد کم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مارچ میں پی ایس این گلگت بلتستان مرکزی کانفرنس منعقد کرے گی جس میں آئندہ کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔اجلاس میں ہنزہ نگر ،دیامر اور بلتستان کے نمائندوں بھ بھی شرکت کی اور پی ایس این کے صدر کے ساتھ یکجہتی اور اتفاق کا عہد کیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved