اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کے چھاپے متعدد دکاندارجیل میں بند کردیئے گئے
  11  جنوری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
غذر(آئی این پی)اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کے چھاپے متعدد دکاندارجیل میں بند کردیئے گئے، قانون کی دھجیاں اُڑنے کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتے ،بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد نے گاہکوچ بازار میں ہوٹلوں اور دکانوں پر چھاپے مارے اور مختلف نوعیت کی خلاف ورزیوں کے مرتکب دکانداروں کو جیل بھیج دیا علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے علی الصبح لیویز چیک پوسٹ پر ٹریفک و لیویز فورس کے ہمراہ ناکہ لگا کر ٹریفک کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھی کاروائی کی اور خلاف ورزیوں کے مرتکب ڈرائیور حضرات سے ہزاروں روپے جرمانوں کیساتھ ساتھ درجنوں گاڑیاں و موٹرسائیکل تھانے میں بند کردئیے واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گیس کی دکان میں ہونے والے آتشزدگی کے سانحے کے بعد سب ڈویژنل انتظامیہ نے تمام ہوٹلوں ،گیس کی دکانوں اور لکڑی کے کارخانوں پر آگ بجھانے کے آلات کا ہونا لازم قرار دیا تھا مگر آج اسسٹنٹ کمشنر کے چھاپوں کے دوران ایک ہوٹل مالک نے آگ بجھانے کا ایک آلہ نصب کرنے سے انکار کردیا اور اس نے کہا تھا کہ جب تک اسلام آباد کے ہوٹلوں میں ایسے آلات نصب نہیں کیے جاتے تب تک وہ اپنے ہوٹل میں بھی یہ آلہ نصب نہیں کرے گا جسکو سب ڈویژنل مجسٹریٹ پونیال اشکومن نوید احمد نے فوڈ انسپکٹر بلدیہ کے استعغاثہ دائر کرنے پر سمری ٹرائل کرتے ہوئے آج دو ماہ کے لیے قید اور اور ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ باہر سے آکر غذر میں آباد ہونے والے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شاید ان پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا مگر ہم ان پر یہ چیز واضح کردینا چاہتے ہیں کہ قانون سب کے لیے برابرہے انتظامیہ کی کسی کے ساتھ ذاتی مخالفت نہیں ہوتی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved