جی بی کے دورافتادہ علاقوں میںطبی سہولیات کا فقدان
  18  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت (اوصاف نیوز) گلگت بلتستان کے دورافتادہ علاقوں میںطبی سہولیات کا فقدان ، ماہر ڈاکٹرز کی کمی اور ادویات کی قلت عوام کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں ۔ اس ضمن میں عوام الناس کی خدمت اور بھلائی کی خاطر پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ ضلع گانچھے کے دور افتادہ مقام فرانو میں 18 تا 19مارچ 2017 کومنعقد کیا گیا۔ جس میں میڈیکل آفیسر، لیڈی میڈیکل آفسیرز اور جنرل او پی ڈی کی سہولیات مہیا کی گیئں ہے۔ اسکے علاوہ لیبارٹری، ای سی جی اور میڈیکل سٹور کی سہولیات بھی مفت مہیا کی گیئں۔ فری میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں افراد کا مفت علاج کیا گیا اور اس موقع پر علاقہ مکینوں کے لیے مفت طبی کٹ مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء بھی عوام میں تقسیم کی گئیں۔ فورس کمانڈرناردن ایریاز میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اورعلاقے کے عمائدین سے ملاقات کی جنہوں نے پاک آرمی کی طرف سے دی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے شہداء کے ورثا سے خصوصی ملاقات کی اور مستحقین کی مالی معاونت بھی فرمائی۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے پاک آرمی کی خدمات کوخراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ پاک آرمی ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی ایسے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ جی بی کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔ لوگوں نے خاص طور پر فورس کمانڈر ناردرن ایریاز کا شکریہ ادا کیا

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved