شہید امن کی برسی کے پیش نظر گھڑی باغ کے گرد تمام دکانیں سیل
  18  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت ( روزنامہ اوصاف) شہید امن شیف الرحمن برسی ، ضلعی انتظامیہ نے گھڑی باغ کے گرد تمام دکانوں کو سیل کر دیا ، ضلعی انتظامیہ ترجمان کے مطابق کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیل لگا دیا ہے ۔ جلسے کے اختتام کے فوراً بعد سیل کھول دئیے جائینگے ۔ جبکہ کمشنر ڈویژن گلگت سبطین احمد کے زیر نگرانی سیکیورٹی کا اہم اجلاس بھی ہوا ۔ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سیجلسہگاہ کا خصوصی دورہ بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی شہید امن سیف الرحمن کی پندرویں برسی کے حوالے سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ گلگت شہر سمیت دیگر علاقوں میں بھی سیف الرحمن کی تصٓویر سمیت مسلم لیگ ن کے جھنڈے جگہ جگہ لہرا دئیے گئے ہیں جبکہ گلگت گھڑی باغ کے مقام پر جلسہ گاہ کیلئے اسٹیج اور کرسیاں لاکر جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے عہدیداروں اور کارکنان نے تیاریاں مکمل کر لی ہ یں ۔ ضلعی انتظامیہ نے آج ہونے والے شہید امن سیف الرحمن کی پندرویں برسی میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے گھڑی باغ کے مقام پر موجود ارد گرد کے تمام دکانوں کو بھی سیل کرکے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دئے ہیں پارٹی عہدیداروں کے مطابق جلسہ دن دو بجے شروع ہوگا ۔ شہید امن کی برسی پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اس سال سینکڑوں کے حساب سے قافلوں کی شکل میں دیگر اضلاع سے بھی کافی تعداد میں لوگ شرکت کرینگے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved