یادگار کے عوام شہید کی برسی میں قافلوں کی شکل میں شرکت کرینگے،عباد اللہ خان
  18  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت ( روزنامہ اوصاف ) یادگار کے عوا نے امن کیلئے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا ، خطے کے پائیدار قیام امن کیلئے آج شہید امن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قافلوں کی شکل میں جلسے میں شرکت کرکے بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہارامیدوار بلدیہ یادگار محلہ عباد اللہ خان نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں گلگت شہر سے تمام اضلاع کو بے گناہ انسانوں کیلاشیں بھیجی جاتی تھی لیکن شہید امن سیف الرحمن نے امن کا نعرہ لگایا اور سینے میں گولی کھا کر جام شہادت نوش کیا، آج اسی شہید امن کی قربانیوں کی مرہون منت گلگت بلتستان امن کے لحاظ سے ملک کیلئے مثالی خطہ بن گیا ہے یادگار کے عوام شہید کی برسی میں قافلوں کی شکل میں شرکت کرینگے اور جلسے کو کامیاب کرنے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شہید امن سیف الرحمن کے نقش قدم پ چلتے ہوئے گلگت بلتستان کے پائیدار قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں جن کی بہتیرین پالیسیوں سے جی بی بالخصوص یادگار کے عوام مطمئن ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے ڈیڑھ سالہ دور حکومت میں سرکاری اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور سرکاری محکموں میں میرعٹ شفاف ٹیسٹ انٹرویوز کے ذریعے بھرتیوں کو یقینی بنانے پر ہم حافظ حفیظ الرحمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved