شہید سیف الرحمن کی برسی ،وزیر اعلیٰ ، وزراء کیجانب سے خون کے عطیات
  18  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت ( روزنامہ اوصاف) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سمیت صوبائی وزراء ممبران جی بی کونسل پارلیمانی سیکریٹریز سمیت لیگی رہنمائوں و کارکنان نے شہید امن سیف الرحمن خان کی یاد میں انیس مارچ کو ہونیوالی برسی کی مناسبت سے خون کے عطیات دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ریجنل بلڈ سنٹر جوٹیال میں اپنی صوبائی کابینہ اور لیگی ورکروں کے ہمراہ شہید امن سیف الرحمن خان کی یاد میں آج ہونیوالی برسی کی مناست سے خون کا عطیہ دیا ۔ خون کے عطیات دینے والوں میں ممبر جی بی کونسل اشرف صدا ، صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت برکت جمیل سمیت لیگی عہدیداروں و کارکنان نے جوش و جذبے کے ساتھ انیس مارچ کو گلگت گھڑی باغ میں شہید امن سیف الرحمن کی برسی کی مناسبت سے خون کے عطیات دئیے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved