شہید امن کی برسی میں قافلے کی شکل میں شرکت کرینگے، جاوید اقبال
  18  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

ہنزہ (روزنامہ اوصاف)پاکستان مُسلم لیگ (ن) ہنزہ کے صدر جاوید اقبال نے کہا ہے شہید امن و سفیر امن سیف الرحمٰن کی برسی کے موقع پر 19 مارچ کومسلم لیگ (ن)اپنی پوری سیاسی طاقت کے ساتھ بڑی قافلے کی شکل میں گلگت جلسہ میں شرکت کیلئے جائیگی انھوں نے اپنے بیان میں کہ سیف الرحمن نے گلگت بلتستان میں صِرف اور صرف امن کی بقاء کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا تھا اور آج بھی ان کے جیالے امن کی درس لی کر گلگت قافلے کی شکل میں جا رہے ہیں۔ قافلے کی تیاری کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران شاہ گل دینار سینئر نائب صدر (ن) لیگ ضلع ہنزہ نے کہا ہے کہ پی پی پی کے دور اقتدار میں عوام کوہفتہ وار لاشوں کے تحائف ملتے تھے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ (ن) لیگ جب سے گلگت بلتستان میں ہماری حکومت برسراقتدارآئی ہے عوام کو امن کا پیغام عملی طور پر ملا ہے، ترقی ،خوشحالی اور اتحاد کا درس حقیقی طور پر عوام کو مل رہی ہے ۔یہی مشن سیف الرحمن اور اُن کے بھائی کا ہے ہنزہ کو ضلع بنانا ہماری دور کا سنہری کارنامہ ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے رہنما راجہ ریحان شاہ نے کہا کہ شہید امن کے برسی میں شرکت کیلئے اور اُن کے مشن کی تکمیل کیلئے عہد لیکر گلگت بڑی قافلے کی شکل میں جائینگے اور اس جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے پارٹی کے اندر اختلافات کو بلائے طاق رکھنا ہوگا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved