حکومت نے بلڈ سنٹر کو جدید مشینر ی سے آراستہ کردیا، ڈاکٹر لطیف
  18  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت ( روزنامہ اوصاف ) منیجر ریجنل بلڈ سنٹر جوٹیال ڈاکٹر لطیف نے کہا ہے کہ حکومت نے بلڈ سنٹر کی فعالیت کیلئے جدید مشینری سے آراستہ کر دیا ہے جہاں سے بلا تفریق ضرورت مند مریضوں کو چوبیس گھنٹ؁ صاف و شفاف خون فراہم کیا جاتا ہے ۔ جسکے باعث خطے کے عوام جوش و جذبے کیساتھ عوام اور غریب مریضوں سے ہمدردی کیلئے خون کے عطیات دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلڈ سنٹر جوٹیال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عاشورہ جلوسوں کے موقع پر پانچ کیمپ لگا دئیے جہاں سے 13سو کے قریب لوگوں نے خون کے عطیات دئیے جسکے تحت غریب مریضوں کو خون فراہم کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے دئیے جانیوالے خون کے عطیات بلڈ سنٹر کے لیبارٹری میں ٹیسٹ کرنے کے بعد صاف و شفاف بنایا جات ہے جو بلا تفریق ضرورت مند مریضوں کو دیا جاتا ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved