ہنزہ ،سر سید احمد خان بانی کی ایک سو اکیسویں برسی عقیدت سے منائی گئی
  18  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
ہنزہ (روزنامہ اوصاف) سر سید احمد خان بانی کی ایک سو اکیسویں برسی منائی گئی۔ سَر سید احمد خان برصغیر پاک وھند کو صحافت کا بانی بھی قرار دیا جا تا ہے کیوںکہ مغلیہ دور کے خاتمے ۲۸مئی ۱۸۵۷ء کے بعد پہلا ہفتہ وار اخبار’’ الاحسان‘‘ اُن کی زیر ادارت شائع ہونا شروع ہوا تھا۔ اور اس اخبار نے برصغیر پاک و ھند میں مسلمانوں کے زوال کی بنیادی وجہ ہندوستان میں علم کی کمی کا احساس دلانے میں میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سر سید احمد خان نے علم کی آبیاری کے لئے علی گڑھ کے مقام پر ایک ہائی اسکول جس کا نام ’’مدرسہ العلوم‘‘ تھا کی بنیاد ۱۸۷۵ء میں ڈال دی ۔ تین برس بعد اس درس گاہ کو کالج کا مرتبہ دیدیا گیا۔ سر سید احمد خان اسّی سال کی عمر میں ۱۸۔مارچ ۱۸۹۸ء کو رحلت فرماگئے اُن کی زندگی کی سب سے بڑی آرزو مدرسہء العلوم کو یونیورسٹی کلا درجہ دینا تھی ۔ جس کا بیڑا ۲۲دسمبر ۱۸۹۶ء کو سَر آغاخان نے اُٹھایا اور۱۹۲۰ء کو یہ کالج یونیورسٹی کی شکل اختیار کر گیا

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved