شہید امن سیف الرحمن حقیقی معنوں میں امن کے داعی تھے، عطاء الحق
  18  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت ( روزنامہ اوصاف ) رابطہ کمیٹی کشروٹ کے رہنما مولانا عطاء الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید امن سیف الرحمن حقیقی معنوں میں امن کے داعی تھے طویل عرصہ سے گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کے کالے بادل چھائے ہوئے تھے بے گناہ اور معصوم لوگ ظلم اور زیادتی کا شکار ہو رہے تھے ایسے میں شہید امن سیف الرحمن مسیحا اور امن کے داعی بن کر سامنے آئے گلی کوچوں میں جاکر انہوں نے امن کی بھیک مانگی تو کسی نے اسکو دیوانہ کہا کسی نے سیاسی جال قرار دیا کسی نے غداری سے تعبیر کیا لیکن شہید سیف الرحمن نے انیس مارچ کو امن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے عملاً یہ ثابت کر دیا وہ اپنے امن مشن میں سچے تھے ۔ شہید سیف الرحمن امن کے حقیقی مجنون تھے ۔ شہید امن اپنے کردار سے امن کے دشمنوں کو یہی پیغام دے رہے تھے ۔ سینہ پر گولی کھائینگے امن کو بچائینگے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved