گوہرآباد کو تحصیل کا درجہ دلانے میں ثوبیہ مقدم کا کردارہے،اظہار اللہ
  18  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
چلاس(روزنامہ اوصاف)صوبائی وزیر امورنوجوان ثوبیہ مقدم کی گوہرآباد کو تحصیل کا درجہ دلانے کی کوشش پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ثوبیہ مقدم نے بروقت عوامی خواہش کا مطالبہ وزیر اعلیٰ کو کرکے عوام گوہر آباد کا دل جیت لیا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن گوہر آباد کے رہنمائوں اظہار اللہ،نظام الدین اور اعجاز ساگر نے اپنی ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ثوبیہ مقدم نے اپنے ڈیڈھ سالہ دور میں حلقہ نمبر تین بالخصوص گوہر آباد میں تاریخی ترقیاتی کام کرائے ہیں ان کاموں کی بروقت تکمیل سے علاقے میں روزگار کے مواقع ملیں ینگے ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ثوبیہ مقدم اپنے پانچ سالہ دور میں علاقے میں تاریخی ترقیاتی کام کرائینگے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved