گورنمنٹ انٹر کالج طاوس میںشجرکاری کے حوالے سے تقریب منعقد
  18  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

یاسین (روزنامہ اوصاف) گورنمنٹ انٹر کالج طاوس میں یوم شجرکاری کے حوالے سے ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔سابق ممبر قانون ساز اسمبلی و سینئرنایب صدر پاکستان مسلم لیک ن گلگت بلتستان غلام محمد نے کالج کے سبزارہ میں پودا لگا کرشجرکاری مہم کا افتتاح کیا ۔شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئرنائب صدر مسلم لیک ن گلگت بلتستان غلام محمد نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ایک مہم ہے بلکہ یہ ایک کار ثواب ہے ۔انٹرکالج طاو س میں یوم شجرکاری کے انعقاد پر میں کالج انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ درس و تدیس کا شعبہ ایک مقدس پیشہ ہے ۔میں نے اپنے کیریار کا آغاز بحثیت استاد کیا۔علم حاصل کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے ۔ انہوں نے کہا میں نے دوراقتدار میں ہائی سکنڈری سکول کے نام سے یہ بلڈنگ کاتعمیرکرویا اور بعد میں اس کو انٹرکالج کا درجہ دلوایا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے متواقع دورہ یاسین کے دوران انٹرکالج طاوس کا ویزٹ کرونگا اور کالج میں موجود مسائل کو حل کرانے کے لیے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ذاتی طور پر گزارش کروگا۔انہوں نے کہا کہ انٹرکالج طاو س یاسین کی مجمعی کارکردگی مثالی ہے ۔ انہوں نے انٹرکالج طاو س کے پرنسپل شیرنادر شاہی کے شان میں تعریفی کلمات کہتے ہوئے کہاکہ شاہی صاحب نہ صرف انٹرکالج کے پرنسپل ہے بلکہ گلگت بلتستان میں تعلیم کا سفیر اور وکیل ہے ۔تقریب سے کالج کے پرنسپل شیرنادر اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved