ویمن ٹریفکنگ سکینڈ ل میں نام آنے کے بعد حفیظ الرحمن حکومت کرنیکا جواز کھو چکے ، پیپلزپارٹی
  18  مارچ‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت (روزنامہ اوصاف) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میڈیا سیل سے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ ویمن ٹریفکنگ سیکنڈل میں وزیر اعلی جناب حافظ حفیظ الرحمن کا نام آنے کے بعد حافظ صاحب حکومت کرنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہے ۔حفیظ الرحمن کے کرتوت سامنے آنے کے بعد ان تمام علمائے کرام کی خاموشی معنی خیز ہے جنھوں نے حافظ حفیظ الرحمن کو اقتدار دلانے کیلئے فتوی جاری کئے ۔ان علمائے کرام حضرات کو چاہیے کہ وہ حافظ صاحب کے احتساب کے لئے آواز بلند کریں ا ور ن لیگ کے حامی اپنے گناہ کبیرہ وصغیر ہ کے معافی کا سامان پیداکرسکتے ہیں ۔مسلم لیگ ن کی ٹیم گھند میں اسطرح پلید ہو چکی ہے کہ انہیں سرعام پھانسی کے پھندے پہ لٹکانے کے علاوہ اور کوئی سزا ان کے گناہوں کے شایان شان نہیں ہو گئی ۔ویمن ٹریفکنگ سکینڈل میں گلگت بلتستان کے عوام کی عزتوں کو داو پر لگایا ہوا ہے روزانہ کسی نئے دلال کا نام سامنے آتا ہے اب تو ان کے سرغنہ کا نام سامنے آیا ہے جو کہ مذہبی لبادہ اوڑھ کر گھناونے دھندے کر رہا ہے ۔ گلگت بلتستان کی تاریخ کا سیاہ ترین واقعہ ہونے کے باوجود عوام کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔ ہم عوام گلگت بلتستان پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معامعلے کو منطقی انجام تک پہنچانے اور اس میں ملوث کالی بھیڑوں کو عوامی عدالت میں سر عام لٹکانے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کردارکریں اس سے پہلے کہ عوام خود ان کے احتساب کے لئے نکل کھڑے ہوں ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

گلگت بلتستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved